Another TikTok star killed as Pakistan struggles with ‘honour’, 15 hours ago — “It was a gruesome and cold-blooded murder,” Rizvi added. Yousaf had more than 800,000 followers on TikTok, which is wildly popular in Pakistan.
They say the twenty-two year old suspect was apprehended a day after the murder and has already confessed. Islamabad police once again rose to …
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم قتل کے بعد لوکل ٹرانسپورٹ پر فیصل آباد پہنچا۔
ویب سائٹ’’ اردو نیوز‘‘ کے مطابق ثنا ءیوسف کو گولی مارتے ہی ملزم اس کے گھر سے فرار ہوگیا۔ وہ ایک بائیک رائیڈ بک کرکے لاری اڈہ پہنچا اور وہاں سے فیصل آباد کی بس میں اپنے گھر پہنچا۔
اس سے پہلے وہ 29 مئی اور 2 جون کو کرائے پر لگژری فارچونر گاڑی فیصل آباد سے اسلام آباد لایا تھا۔ حیران کن طور پر اس نے ثنا ءیوسف کے قتل اور اپنی گرفتاری تک گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔رینٹ اے کار کے مالک کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنی کرائے کی رقم کا مطالبہ کیا۔